لاہور(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان سے قبائلی رہنماؤں اور عمائدین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین سے بلوچستان کے ترین قبائل کے رہنماؤں اور عمائدین نے ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں ملک سعد اللہ جان ترین سعد اللہ جان ترین، محب اللہ ترین، ریحانہ حبیب جالب بلوچ شامل تھے،ملاقات میں سندھ سے ڈاکٹر سلیم پٹھان بھی موجودتھے۔قبائلی رہنماؤں اور عمائدین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پرملک سعد اللہ جان ترین کو استحکام پاکستان پارٹی بلوچستان کا صدر نامزد کردیا گیا۔
ریحانہ حبیب بلوچ کو آئی پی پی ویمن ونگ بلوچستان کی صدر نامزد کیا گیا،سیکریٹری جنرل آئی پی پی عامر محمود کیانی نے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔قبل ازیں پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔

