پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی بلوچستان اور یہاں کے محکوم اور پسے ہویئے طبقات کی نمائندہ جماعت اور بلوچستان کے ساحل اور وسائل کی تحفظ ہماری سیاست کا محور ہے نیشنل پارٹی کی جمہوری سیاسی جدوجہد اور بے لوث قیادت کی جہدمسلسل سے پارٹی بلوچستان میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے 8 فروری 2024 کے الیکشن میں نیشنل پارٹی تمام بلوچستان سے کلین سوپ کریگی ہمارا وعدہ ہے کہ نیشنل پارٹی کو موقع ملا تو بلوچستان میں تعلیم صحت زراعت اور بلوچستان کے معدنی وسائل بارڈر ساحل کے کاروبار کو عوامی خواہشات کے مطابق بلوچستان کے غریب عوام کے سپرد کریگا تاریخ گواہ ہے کہ نیشنل پارٹی نے کھبی بلوچستان کے مفادات کا سودا نہیں کیا ہے بلوچستان میں پارٹی بنانے والوں اور پارٹیاں تبدیل کرنے والوں نیسب سے زیادہ بلوچستان کو نقصان پہنچا کر بلوچستان کے سیاسی کلچرل کو تباہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ سنیٹر کہدہ اکرم دشتی مرکزی فنانس سکیرٹری حاجی فدا حسین دشتی مرکزی ڈپٹی سکیرٹری واجہ پھلین بلوچ سابق ایم پی اے حاجی اسلام بلوچ شہباز ایڈوکیٹ ضلعی صدر حاجی ایوب دھواری چیئرمین عبدالمالک صالح آصف مجید بلوچ نے پنجگور میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پنجگور کے علاقے شاہوکہن میں گرنیڈ شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا گرنیڈ شمولیتی جلسے سے پنجگور کے علاقے شاہوکہن سندے سر عیسئی بونستان چتکان سے بی این پی عوامی کے رہنما یونین کونسل سندے سر عیسئی کے چیئرمین اور معروف سماجی شخصیت حاجی مسلم ملنگ بلوچ ارشاد ملنگ بلوچ نے اپنے کونسلروں عزیز اقارب دوستوں ظہیر زعمرانی فرید عمر شمبے زئی عبدالرحمن سردار نبی بخش تنویر نزیر عطااللہ بلوچ حاجی عبدالصمد کی سربراہی میں بی این پی عوامی سے ناصر علی نے اپنے خاندان کے ساتھ پیپلز پارٹی سے امداد بلوچ نے اپنے خاندان ساتھیوں کے ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکر 1200 سو افراد کیہمراہ نیشنل پارٹی کے گرنیڈ شمولیتی جلسے میں نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین کی موجودگی میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد بلوچ چیئرمین شعیب جان بلوچ علاولدین ایڈوکیٹ ڈاکٹر سجاد بلوچ شوکت دشتی صلاولدین میروانی میجر منظور احمد بلوچ واجہ صدیق بلوچ میر عباس بلوچ اور ضلع بھر سے نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی نیشنل پارٹی کے قائدین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا دامن صاف اور کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنا ہے بلکہ نیشنل پارٹی نے اصولی جمہوری سیاست کے زریعے بلوچستان کی مفادات کا تحفظ کیا ہے بلوچستان میں پارٹی بنانے والوں اور پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کی اصلیت عوام نے پہچان لیا ہے ثنا اللہ زہری کو ہٹانے جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے باپ پارٹی بنانے والے نے جو کردار ادا کرکے بلوچستان کی سیاسی کلچرل کو تباہ برباد کیا ہے ان چہروں کو بلوچستان کے عوام کھبی نہیں بھولیں گے 2018 کی الیکشن عوام کی الیکشن نہیں بلکہ سودا گروں کی الیکشن تھا 2018 کی الیکشن میں جن قوتوں اور سیاستدانوں نے اپنا حصہ لے کر بندرہ بھانٹ کا حصہ بن کر بلوچستان کے وسائل ریکوڈیک اورسندک کو ہفتوں میں سودا کرکے حکومتوں کا حصے بنیں بلوچستان کے عوام کو اچھی طرح یاد ہے 2018 کے الیکشن کے بعد بلوچستان میں پانچ سال کے دوران جس گھنمبیر صورتحال سے سفر کیا ہے وہ بلوچستان کی تاریخ کی بدترین دور رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مفادات کا سودا نیشنل پارٹی کی سیاست اور بے لوث قیادت کی سوچ میں شامل نہیں ہے نیشنل پارٹی اقتدار میں یا اقتدار سے باہر ہمارا موقف اور کردار میں کوئی فرق نہیں آیا ہے بلوچستان کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ نیشنل پارٹی نے بلوچستان کی ایک اینچ زمیں کا سودا نہیں کیا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان اور ملک بھر کے مظلوم عوام کی امید کی آخری کرنے ہے نیشنل پارٹی کے قیادت میں بھر صلاحیت موجود ہیں جو بلوچستان کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ نیشنل پارٹی چور دروازے یاکسی طاقت ور کے بیساکی کے محتاج نہیں ہے بلوچستان میں شفاف انتخاب ہوئے تو نیشنل پارٹی پورے بلوچستان میں کلین سوپ کریگی نیشنل پارٹی غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کے خواہاں ہے بلوچستان کے عوام کو انکی مرضی کے مطابق اپنے نمائندے چھننے کا موقع دیا جائے بلوچستان کی ترقی خوشحالی امن روزگار تعلیم صحت زراعت ہماری انتخابی منشور سیاست میں شایستگی بربادی عدم تشدد ہماری پہچان ہے۔
بلوچستان کے ساحل اور وسائل کی تحفظ ہماری سیاست کا محور ہے،میررحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
میررحمت صالح بلوچ
