ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)ڈی آی جی نصیرآباد ملک محمد سلیم لہڑی نے کہا ہے کہ جرام پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، گرفتاری کے لیے جاری کارروایاں مزید تیز کی جایں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے دستیاب وسال بروے کار لاتے ہوے جرام پیشہ اور انکے سہولت کاروں کا گھیراو تنگ کیا جاے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایس پی دفتر ڈیرہ اللہ یار میں اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا، ڈی آی جی نصیرآباد کے زیرصدارت منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس میں ایس ایس پی جعفرآباد فریال فرید، ایس ایس پی اوستہ محمد جاوید اقبال غرشین، دونوں اضلاع کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران بھی شریک ہوے، اجلاس میں ایس ایس پی جعفرآباد فریال فرید اور ایس ایس پی اوستہ محمد جاوید اقبال غرشین نے ڈی آی جی نصیرآباد کو اپنے اضلاع میں جرام پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروایوں سے متعلق بریفنگ دی جس پر ڈی آی جی نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں اضلاع کی سرحدیں سندھ سے ملتی ہیں، ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر قام پولیس چیک پوسٹوں پر نفری کی تعیناتی اور آنے جانے والوں پر کڑی نگرانی کی جاے، ساتھ ہی سماجی برای کے اڈوں کا خاتمہ بھی انتہای ضروری ہے، ڈی آی جی نے کہا کہ پولیس تھانوں کی حالت زار کو بہتر بنانے اور واچ ٹاورز کے قیام کو بھی یقینی بنانے کے لیے محکمہ اقدامات کر رہا ہے۔
جرام پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، گرفتاری کے لیے جاری کارروایاں مزید تیز کی جائیں، ڈی آئی جی نصیرآباد

ٹیگز:
ڈی آئی جی نصیرآباد
