کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیربراے آبپاشی وانہار میردانش خان لانگوسے انکے دفترسول سیکرٹریٹ میں بلوچستان لیبرفیڈریشن کے صدرحاجی خان زمان پاکستان کینال لیبر یونین بلوچستان (سی۔بی۔اے)اریگیشن کے مرکزی صدرمحمدعمرجتک محکمہ آبپاشی و انہارکے ملازمین ومزدورں کء مسائل اورپرموشن اور دیگرامور ومطالبات کے حوالے سے ملاقات و تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پربلوچستان لیبر فیڈریشن کے سینئر رہنماء حبیب اللہ لانگو وملک عبدالوحیدکاسی،شاہجہان بادین ذئی دھوار،ملک عبدالنصیردرانی محمدحیات لانگو اوردیگررہنماء موجودتھے صوبائی مشیربراے آبپاشی وانہار میردانش خان لانگومزدوررہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سینئر اورحقدارملاذمین کے پرموشن اوردیگر مطالبات وجائزحقوق کا تحفظ ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہیں اورکسی بھی حقدارملاذمین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیاجاے گا اس عزم کااعادہ کیا کہ محکمہ ہذا کے افیسران کو محکمہ ابپاشی کی مزدوروں کے واحد یونین پاکستان کینال لیبریونین بلوچستان (سی۔بی۔اے) کی جانب سے مسائل پرمشتمل مطالبات کے حوالے سے عملدرآمدملازمین کے مسائل حل کرنے کاپابندکیاجاے گا، اس موقع پر پاکستان کینال لیبریونین بلوچستان (سی۔بی۔اے) کی مرکزی صدرمحمدعمرجتک نے صوبائی مشیرکواندرون بلوچستان محکمہ ابپاشی کے ملاذمین ومزدوروں کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا اورآخرمیں مرکزی صدرمحمدعمرجتک نے صوبائی مشیربراے آبپاشی وانہار میردانش خان لانگوکے جانب سے مسائل کی حل کرنے کے حوالے سے شکریہ اداکیا۔
محکمہ آبپاشی کے ملازمین ومزدوروں کے پرموشن ودیگر مسائل حل کرینگے،میر دانش لانگو

ٹیگز:
میر دانش لانگو
