ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر)سی آی اے پولیس نصیرآباد اور نوتال پولیس کی مشترکہ کاروائی 13 کلو چرس برآمد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج محمد سلیم لہڑی اور ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک،ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ مراد جمالی محمد یاسین جمالی کی خصوصی پر انچارج سی آئی اے نصیرآباد محمد پنھل جمالی کو مخبر خاص نے خفیہ اطلاع دی کہ دو اشخاص گاڑی پر چرس سمگل کر رہے ہیں اس اطلاع پر انچارج سی آئی اے محمد پنھل جمالی اپنی ٹیم سب انسپکٹر اکبر علی لہڑی، ایس ایچ او عزیز بلو شہید نوتال علی شیر قلندرانی، ہیڈ کانسٹیبل محمد عالم، کانسٹیبل الہی بخش،ہیڈ کانسٹیبل فدا حسین، کانسٹیبل محمد اسماعیل، عبدالمجید، ساجد حسین پولیس کے ہمراہ پولیس تھانہ عزیز بلو نوتال تھانہ کے ایریا میں گاڑی کو روک پر چیک کیا گیا تو گاڑی کے ڈکی سے 13 کلو پختہ چرس برآمد کرکے اصغر علی جتک، شہزاد سولنگی کو گرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
سی آی اے پولیس نصیرآباد اور نوتال پولیس کی مشترکہ کاروائی،13کلو چرس برآمد

ٹیگز:
چرس
