کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے سیکر ٹری اطلاعات سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ 30نومبر کوکوئٹہ کے ایو ب اسٹیڈیم میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں جلسہ منعقد ہوگا جس میں چیئر مین بلاول بھٹوزرداری سمیت مرکزی قائدین شرکت کریں گے، پارٹی میں شمولیت کر نے والوں کو ہمیشہ خوش آمدید کہااور جا نے کو خدا حافظ کیاہے،آنے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے حکومت بنائے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو قاسم اچکزئی، ربانی خلجی، شیخ بلال، انجینئر علی احمدسمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ہر سال یوم تاسیس منایا جا تا ہے لیکن اس سال یوم ساتیس 30نومبر کوکوئٹہ کے ایو ب اسٹیڈیم میں منایا جا ئے گا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری سمیت دیگر مرکزی قائدین بھی شرکت کر یں گے،جلسہ میں بلوچستان کے تمام اضلاع سے بڑی تعداد میں کارکن شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹو تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے اٹھارویں ترمیم اور آغاز حقوق کابلوچستان کو تحفہ دیاہے، 18ترمیم کا تحفہ صدر آصف علی زرداری کی مرہون منت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹو کوئٹہ جلسہ میں الیکشن کمپئن کا بھی اعلان کریں گے جس کے ساتھ ہی انتخابی مہم آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کو جلسے کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کی قیادت بھی اپنا اہم کر دار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 30نومبر کا جلسہ پاکستان پیپلز پارٹی کے2018 کے جلسے بھی زیا دہ بڑا ہوگا جس میں بڑی تعداد میں عوام اور کارکن شرکت کریں گے، سیا ست میں آنے جا نے کا سلسلہ چلتا رہا ہے لیکن الیکشن سے قبل دیگر جماعتوں میں شمولیت کر نے والے لوٹ کر واپس آئیں گے، پی پی پی کو خیر باد کہنے والے اب بہانے ڈھونڈ رہے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی ورکز کی بدولت کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگ آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں،پارٹی میں شمولیت کر نے والوں کو ہمیشہ خوش آمدید کہااور جا نے کو خدا حافظ کیا ہے،آنے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے حکومت بنائے گی۔
آنے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے حکومت بنائے گی، سر دار سر بلند خان جو گیزئی

