لاہور (ڈیلی گرین گوادر) نو منتخب سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرہ طارق اتوار کو منصورہ میں اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں گی،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی ان سے حلف لیں گی ۔
یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خواتین اراکین جماعت اسلامی کی رائے شماری کے نتائج کے مطابق ڈاکٹر حمیرا طارق کو سیشن26- 2024 کے لیے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا ہےنو منتخب سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق منصورہ میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں گی۔

