کوہلو (ڈیلی گرین گوادر) کوہلو میں سانپ ڈسنے کے سے 17سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضلع کوہلو کے نواحی علاقے ملک زئی میں سانپ ڈسنے سے 17سالہ محمد رضا ولد شیر خان جاں بحق ہو گیاجسے فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ مریض کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن ادویات کی عدم فراہمی اور ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے تاہم ہسپتال حکام نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔
کوہلو ، سانپ کے ڈسنے سے 17سالہ نوجوان جاں بحق

ٹیگز:
سانپ
