قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق خاتون اور بچوں سمیت5افرادزخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق منگل کو قلات کے علاقے منگچر کے قریب قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے قلات آنے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی جیپ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار عبدالستار،لعل محمد اورمحمد عارف سمیت 4افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مسافر بس ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں محمد ظاہر،کریم بخش اور ایک خاتون سمیت دو بچے زخمی ہو گئے زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ لیویز حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
قلات، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق خاتون اور بچوں سمیت5افرادزخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثے
