کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان کی مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز بی اے پی کے کونسل سیشن سے قبل مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ جعفر مندوخیل ہمارے پرانے کولیگ ہیں سیاسی مستقبل کے حوالے سے جو بھی اعلان ہوگا وہ سب کے سامنے کرونگی۔انہوں نے کہاکہ جعفر مندوخیل سے ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی ان کی (ن)لیگ میں شمولیت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں وہ ابھی بھی بی اے پی کا حصہ ہیں بی اے پی کے تمام اراکین نوابزادہ خالد حسین مگسی کی قیادت میں متحد ہیں۔
سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان کی مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
ملاقات
