نوشکی(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمران لاشاری نے کوئٹہ میں حالیہ کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اور محکمہ صحت بلوچستان کے احکامات پر ضلع بھر کے لئیے کانگو وائرس کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ انہوں نے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے محکمہ صحت بلوچستان کے احکامات کو فوری نافذ عمل کرنے کے لئیے ریپڈ رسپونس ٹیم کو الرٹ کردیا ہے۔ انہوں نے VPDکے ضلعی کوآرڈینیٹر، سرویلنس آفیسر، ڈسٹرکٹ سرویلنس آفسیر ڈبلیو ایچ او، ایم اینڈ ای آفیسر، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی اور ڈی ایس وی پر مشتمل ریپڈ ریسپانس ٹیم جس کو نوٹی فائی کیا گیا ہے اسے Active کردیا گیا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے طبی عملے سے مکمل تعاون کریں۔
کوئٹہ، کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد نوشکی کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری

ٹیگز:
کانگو وائرس
