راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سانحہ نو مئی کے حوالے سے گوجرانوالہ پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔تفصیلات کے مطابق سانحہ نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں گوجرانوالہ پولیس کی راولپنڈی اڈیالہ جیل پہنچی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ایک گھنٹے تفتیش کی۔
پولیس نے سانحہ 9 مئی میں شاہ محمود قریشی کے کردار پر سوالات پوچھے۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ گوجرانوالہ پولیس نے شاہ محمود قریشی کا بیان قلمبند کیا ہے۔پولیس آمد کے موقع پر اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔اس سے قبل شاہ محمود قریشی پنجاب کی تین اضلاع کی پولیس کو شامل تفتیش ہونے سے انکار کرچکے ہیں۔

