بختیارآباد(ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر عمران بلوچ اور ڈرگ انسپکٹر سبی گلاب خان کاکڑ کا سبی کے سٹی ایریا میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈان، غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ، جعلی ادویات، بغیر لائسنس اور غیر قانونی میڈیکل پریکٹیشنرز کے خلاف کاروا، عطائی ڈاکٹرز اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈرگ انسپکٹر سبی، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر عمران بلوچ اور ڈرگ انسپکٹر سبی گلاب خان کاکڑ کا سبی کے سٹی ایریا میں کریک ڈان، غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ، جعلی ادویات بغیر لائسنس اور غیر قانونی میڈیکل پریکٹیشنرز کے خلاف کاروا ہیلتھ انسپکشن ٹیم نے الغازی میڈیکل سٹور اور کلینک اللہ آباد روڈ سبی کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر ڈرگ انسپیکٹر سبی گلاب خان کاکڑ نے میڈیکل سٹور مالکان کو ہدایت جاری کی کہ ٹیسٹ کے تجزیہ کے لیے دواں کے مختلف نمونے جمع کروایں۔ کاروا کے دوران ٹیم نے مختلف میڈیکل سٹورز کو مناسب سٹوریج کی حالت میں کنٹرول ڈرگس کی غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت، بغیر وارنٹی کے دوائیوں کی فروخت اور سب اسٹینڈرڈ ادویات کی فروخت کے حوالے سے سخت وارننگ دی اور ڈرگ انسپیکٹر سبی گلاب خان کاکڑ نے کہا کہ طب کا پیشہ نہایت ہی مقدس پیشہ ہے۔ لیکن کچھ لوگوں نے اسے کاروبار بنا رکھا ہے۔ عطای ڈاکٹروں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
عطائی ڈاکٹرز اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈرگ انسپکٹر سبی

ٹیگز:
ڈرگ انسپکٹر سبی
