حب(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ نواب نوروز خان کے خاندان نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اس وطن کے لئے اگر کسی نے سچی قربانی دی ہے تو وہ نواب نوروزخان کا خاندان ہے جس نے لاتعداد قربانیاں دی ہیں آج نواب نوروزخان کا نواسہ نوابزادہ میرزرک زہری ہمارے ساتھ سیاسی ہمسفر ہوئے ہیں تو یہ ہمارے لئے اعزاز ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو حب میں منعقدہ گرینڈ شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ نواب نوروز خان کے نواسے نوابزادہ میرزرک زہری سینکڑوں ساتھیوں سمیت بھوتانی کارواں میں شامل ہوگئے۔گرینڈ شمولیتی پروگرام میں پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی نائب صدر نصراللہ رونجھو نے خصوصی دعوت پر شرکت کی، تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ الحمداللہ آج حب میں امن ہے تو یہ ہماری پالیسیوں کا نتیجہ ہے ہم نے ہمیشہ محبت پیار اور خلوص بانٹا ہے ہم نے لوگوں کو امن کا درس دیا ہے جو لڑنے آیا ہے ہم نے اس سے معافی تلافی کرکے معاملے کو ختم کرایا ہے حالانکہ اکثر ہمارے لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ فلاں لڑرہا ہے فلاں جھگڑا کررہا ہے لیکن ہم نے اپنے لوگوں کو پیار و محبت سے پیش آنے کا درس دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حب نے ہمیشہ لوگوں کو اپنے سینے میں بسایا ہے ملک کے مختلف علاقوں سے لوگ آکر حب میں بس رہے ہیں نواب شاہ سے لوگوں کو حب سے محبت ہے وہاں سے آکر یہاں رہ رہے ہیں اگر حب میں کچھ نہیں ہے تو نواب شاہ سے آکر کچھ لوگ حب میں کیوں رہ رہے ہیں حالانکہ سب کو پتہ ہے انکی یہاں زمینیں نہیں ہیں یہاں زمینیں قبضہ کررہے ہیں حب میں جان کی بازی لگی ہوئی ہے اور ہمارا خاندان ہے جو آپ لوگوں کی محبت اور تعاون سے یہاں کے لوگوں کے حقوق کا دفع کررہی ہے اور انشاء اللہ یہ غریبوں کی زمینیں نہیں لینگے اب تو الحمداللہ اور زیادہ ہمیں تقویت اور مضبوطی ملی ہے قبائلی طور پر بھی اور سیاسی طور پر بھی ہم مضبوط ہورہے ہیں اب انشاء اللہ کسی بھی مائی کے لال کو اجازت نہیں دینگے جو آپکا حق کھائے انشاء اللہ آپ کا حق محفوظ ہے ہمیں آپ لوگوں کے توسط سے اللہ نے بہت کچھ نوازا ہے مگر کوئی ایک بھی ثابت کرے کہ ہم نے کسی کا ایک انچ زمین بھی قبضہ کیا ہے تو میں اسکو سلام کرونگا کیونکہ ہم نے اللہ کے فضل سے خلوص نیت اور ایمانداری سے لوگوں کی خدمت کی ہے اور انشاء اللہ کرتے رہینگے.انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ زہری گوٹھ حب کے دوستوں نے کام کا سوال کیا تو انکو بتاتا چلوں کہ آپ لوگوں کو یاد ہو کہ نہ ہو مگر وہ وقت تھا جب آپ لوگوں کے گھروں بلڈوز کیا جارہا تھا تو یہی بندہ تھا جس نے بلڈوزروں کو بھگایا اور آپ لوگوں کے گھروں کو بچا کر آپ لوگوں کو زمینیں دیں میرا مقصد احسان جتانا نہیں ہے یہ میرا فرض تھا میں نے کسی پہ احسان نہیں کیا یہ سیاسی معاملات ادھر ادھر ہوجاتے ہیں باقی کام کا سوال ہے تو انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں آپ لوگ جس کو بھی کھڑا کرینگے کیونکہ ووٹ کی طاقت آپ لوگوں کے پاس ہے میرا ایک ووٹ ہے وہ بھی وقت نہیں ملتا کبھی کاسٹ کرتا ہوں کبھی نہیں لیکن آپ لوگوں نے اگر موقع دیا تو انشاء اللہ تمام کام ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ مخالفین جلسوں میں انتہائی عجیب زبان استعمال کررہے ہیں وہ انکا اپنا ضرف ہے ہم کسی کے بارے میں بھی ایسی زبان استعمال نہیں کرتے کیونکہ ہمارا ایسا ضرف نہیں جو ہم کسی کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کریں جو ہمارے خلاف ایسی زبان استعمال کررہے ہیں وہ انکا ضرف ظاہر کررہا ہے ہمارا الحمد اللہ ایسا ضرف نہیں ہم سب کو عزت دیتے ہیں۔
نواب نوروزخان کا نواسہ نوابزادہ میرزرک زہری ہمارے ساتھ سیاسی ہمسفر ہوئے ہیں تو یہ ہمارے لئے اعزاز ہے،سردار محمد صالح بھوتانی

ٹیگز:
سردار محمد صالح بھوتانی
