خاران(ڈیلی گرین گوادر) خاران میں نامعلوم افراد کا شیروزئی کے ایریا میں پولیس کی موٹر سائیکل گشتی ٹیم پر فائرنگ کی جس سے پولیس حوالدار سعید احمد شدید زخمی ہوئے، زخمی پولیس اہلکار کو سر سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ جنھیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خاران منتقل کیا گیا ہسپتال میں عدم سہولیات کی دستیابی کے باعث زخمی پولیس اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ایف سی اسپتال خاران منتقل کیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی، تاہم واقعہ کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔ زخمی پولیس اہلکار کے قریبی رشتہ داروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خاران میں عدم سہولیات کی کمی کیخلاف احتجاج بھی کیا۔
خاران میں نامعلوم افراد کا پولیس کی موٹر سائیکل گشتی ٹیم پر فائرنگ،پولیس اہلکار زخمی

ٹیگز:
خاران
