خضدار (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر قلات ڈویژن علی اکبر بلوچ نے کہاہے کہ دیر پا امن کی بحالی اور عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے ہر ممکن اقدامات کرینگے اس سلسلے میں قلات ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرزو اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام اور منشیات کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کریں ا من وامان کو برقرار رکھنے کے لئے لیویز فورس کی گشت میں اضافہ کرکے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے منصب سنبھالنے کے بعد مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ امن ترقی کے لئے ناگزیر ہے جہاں امن ہوگی وہاں ترقی و خوشحالی کو فروغ ملے گی علاوہ ازیں کمشنر قلات نے ماتحت سنیئر عملے و اسٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے میں ماتحت عملے کا کلیدی کردار ہوتا ہے لہذا عوام الناس کو کسی بھی مسائل و مشکلات کا سامنا نہیں کرنا چائیے۔ کمشنر قلات دویژن نے کہا کہ علاقے میں امن وامان قائم رکھنا عوام کے جان و مال کی حفاظت و کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو سفر کے لئے محفوظ بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میں خود بھی ڈویژن کا مکمل دورہ کرکے چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے امن و امان کے سلسلے میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے سربراہ کی کامیابی میں ماتحت عملے کا بنیادی کردار ہوتاہے اور میں محنتی عملے کو اپنا بازوں سمجھتا ہوں کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ سائلین دور دراز علاقوں سے مسافت طے کرکے کمشنرآفس اپنے مسائل لیکر آتے ہیں اسٹاف کو چاہئیے کہ وہ بروقت ان کی داد رسی کرکے اپنی ذ مہ داریوں کو پورا کریں۔
دیر پا امن کی بحالی اور عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے ہر ممکن اقدامات کرینگے، علی اکبر بلوچ

ٹیگز:
علی اکبر بلوچ
