کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے فاصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے کمی عوام کیلیے بڑا ریلیف ہے۔ وفاقی حکومت وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے عوام دوست فیصلوں پر نہ صرف بلوچستان بلکہ پورا پاکستان آپ کو سلام پیش کرتا ہے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان نے مزید کہا کہ ملک اب معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔عوامی مفادات کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں. نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے زور دیا کہ ٹرانسپورٹرز اور تاجر برادری پر بھی بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانا انتہائی ضروری ہیں۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلیے ضروری ہے کہ ہر فرد اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دے تاکہ وطن پاک کی خدمت صحیح معنوں میں کی جا سکے۔
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے فاصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، جان اچکزئی

ٹیگز:
جان اچکزئی
