کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام صحت، تعلیم،پینے کے صاف پانی، روزگارکے مواقعوں،بجلی،امن وامان جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، صوبے میں پسماندگی و احساس محرومی کے خاتمے کے لئے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ضروری ہیں، پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی جماعت نے اپنے دور میں بلوچستان کے احساس محرومی کے خاتمے کے اقدامات نہیں کئے، اقتدار میں آکر صوبے کے مسائل کو حل او رترقی کی بنیاد رکھیں گے۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محی الدین رند، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاسم خان اچکزئی، صوبائی ایگز یکٹو کمیٹی کے رکن سید حسنین ہاشمی، نصیب اللہ شاہوانی، سردار عمران بنگلزئی، شاہ جہاں گجر،ایوب آغا و دیگر نے ہفتہ کو کلی برات میں علی محمد محمد حسنی، فضل محمد حسنی، شیر علی، دلاور، عدنان کی اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے بلوچستان میں جامعہ بلوچستان، خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی، بی ایم سی جیسے ادارے قائم اور آغاز حقوق بلوچستان پیکج، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے اہم منصوبوں کا آغاز کیا تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں نہ کرپشن ہوئی،نہ نوکریاں فروخت ہوئیں جبکہ جو لوگ بلوچستان کے ساحل وسائل کے دعویدار بنے پھرتے تھے انکی کلہاڑی، درخت، آری نے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار دیا، نہ عوام کو پینے کا پانی، صحت، تعلیم اور روزگار فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے حلقہ پی بی 41بلخصوص کلی برات کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں پیپلز پارٹی کے امیدوار یہاں سے کامیاب ہوئے تو علاقے میں صحت مرکز، بجلی کامسئلہ حل، سکول اور کالج بنائیں گے۔مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام کی نمائندہ جماعت ہے پارٹی میں نہ کوئی تفریق ہے نہ ہی تعصب ہمارے نمائندے عوام سے ہیں اور عوام میں رہیں گے عوام گزشتہ پانچ سال تک برسراقتدار رہنے والوں کا احتساب ووٹ کی پرچی پرکرتے ہوئے تیر کے نشان کر ٹھپہ لگا کر اسے کامیاب بنائیں۔
پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی جماعت نے اپنے دور میں بلوچستان کے احساس محرومی کے خاتمے کے اقدامات نہیں کئے،حسنین ہاشمی

ٹیگز:
حسنین ہاشمی
