اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ 19 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے صوبائی حکومت نے اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ ان کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج ہے۔

