کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما وسابق صوبائی وزیر ثوبیہ کرن کبزئی نے ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے دفاع اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے اہلکار ہمارے قومی ہیرو ہیں جن کی قربانیاں انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ثوبیہ کرن کبزئی نے کہا کہ ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے دو جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکورٹی فورسز نے بہادری سے شر پسند عناصر کا مقابلہ کیا ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا ہے ملک کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہمارے قومی ہیروز ہیں انشاء اللہ انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورملک سے جلد دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا۔انہوں نے ژوب میں دہشت کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کے بہادرانہ کردار کو سراہا ہے
عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے اہلکار ہمارے قومی ہیرو ہیں،ثوبیہ کرن کبزئی

ٹیگز:
ثوبیہ کرن کبزئی
