کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ نمیرا سلیم نے خلاء میں پہنچ کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ ان کی خلاء میں پہنچنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے خوشی کا اظہار کیا اور نمیرا سلیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا پاکستان کی پہلی خلاء باز خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرنا یقیناً دنیا بھر کی خواتین کے لئے حوصلہ کا باعث ہے آپ نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور آپ بلا شبہ ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ نمیرا سلیم پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ نمیرا سلیم کا خلاء میں پہنچنے کا اعزاز پاکستانی خواتین کے لئے ایک متاثر کن اور قابل تقلید کارنامہ ہے اور ہم سب کو نمیرا سلیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ نمیرا سلیم کا یہ کارنامہ پورے پاکستان کے لئے اعزاز و فخر کی بات ہے اور انہوں نے تمام پاکستانی خواتین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی طرح دنیا کی دوسری خواتین سے کم نہیں اور نمیرا سلیم نے ثابت کر دیا کہ راستہ چاہے جتنا بھی دشوار کیوں نہ ہو اگر لگن سچی ہو تو منزل تک پہنچنا کوئی مشکل کام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمیرا سلیم اس سے پہلے بھی پاکستان کے لئے کئی اعزاز حاصل کر چکی ہیں جن میں قطب شمالی اور قطب جنوبی میں پاکستان کا پرچم لہرانا بھی شامل ہے اور ان کی زندگی پاکستانی خواتین کے لئے مسلسل جدوجہد اور اپنے مقصد کے حصول کے لئے مسلسل محنت کی اعلیٰ مثال ہے۔
نمیراسلیم خواتین کے لئے قابل تقلید شخصیت ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

ٹیگز:
ثمینہ ممتاز
