کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ پشتون افغان اپنے آبائی تاریخی وطنوں پر آباد ہیں، ملک میں پشتونوں کے ساتھ روا رکھا جانیوالا رویہ ناقابل برداشت اور غیر انسانی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بدترین بیروزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں، جرائم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، قانون کی گرفت ماند پڑرہی ہے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے، جس کے انتہائی بھیانک نتائج سامنے آرہے ہیں۔قدرتی وسائل سے مالامال وطن، چار موسموں اور زراعت اور محنت کش افرادی قوت کی سرزمین کو سٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں بربادیوں اور بحرانوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پشتون افغان اپنے تاریخی وطن میں مہمان نہیں مالک کی حیثیت سے رہنا چاہتے ہیں۔ جن افغان کڈوال عوام کو اقوام متحدہ نے مہاجر کارڈ فراہم کیئے ہیں ان کی عزت وحفاظت کی ذمہ داری اقوام متحدہ اور ان کے ذیلی ادارے ہیں کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ افغان کڈوال کی تضحیک وتذلیل کرے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہر مشکل میں عاوم کا ساتھ دیا ہے اسلیئے لوگ جوق درجوق پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں،پارٹی رہبر محترم محمود خان اچکزئی کی دوراندیشی، وربینی اور صحیح سیاسیت کی بدولت پشتونخوا وطن کے عوام پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، فاٹا مرجر کا ساتھ دینے والوں کو آج نتیجہ مل چکا، سینٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں پشتونوں کی نشستیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کم کی گئی ہے اور حلقہ بندیاں ایسی بنائی گئی ہے کہ حق اور سچ کی آواز لگانے والے اسمبلیوں سے دور رہیں۔ ایسی حالت کسی صورت قابل قبول نہیں اپنے عوام کے پاس جاکر مشورہ لیکر اپنے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی طے کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل سریاب سے مربوط شیخان علاقائی یونٹ ارباب کرم خان روڈ پر المشرق لائن سلیمانی ہاؤس میں حاجی فضل محمد کاکڑسلیمانخیل، حاجی عبدالباری کاکڑ، حاجی شاہ خالد، حاجی رحمت اللہ کاکڑسلیمانخیل، حاجی شاہ فیصل کاکڑ، جمال قہرمان کاکڑ، ہدایت اللہ خان کاکڑ، محب اللہ خان، احمد اللہ بابڑ، نجم خان، محمد نعمان،زبیر احمد، احمد خان کاکڑ، عزیز احمد، حمید اللہ، سیف اللہ، عمیر خان، کمال اظہر، بلال خان، شعیب احمد خان، عدنان لدوین، اسحاق درانی، عبدالمالک بابڑ، عبدالصادق بابڑ، احمد اللہ خان، اسد خان کاکڑ، سمیع اللہ کاکڑ، کلیم اللہ کاکڑکے اور ان کے درجنوں ساتھیوں کی پشتونخوامیپ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، صوبائی نائب صدر مجید خان اچکزئی، ضلع سینئر معاون سیکرٹری جمشید خان دوتانی، ضلع معاون سیکرٹری ولیم جان برکت، تحصیل سریاب سیکرٹری نیاز بڑیچ، حاجی عبدالباری کاکڑاور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ شمولیت کرنیوالوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پشتونخواملی عوامی پارٹی کی رہبر محترم محمود خان اچکزئی اور ان کے مثبت سیاسیت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہیں اور پارٹی کی جاری جدوجہد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔مقررین نے کہا کہ پشتون قوم تاریخ کی سب سے مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے، ہمارے قومی مسائل کے حل کیلئے ہمیں قومی اور وسیع سوچ اختیار کرنی ہوگی، ہمیں اللہ تعالیٰ نے بیش بہا قدرتی نعمتوں سے نوازا ہے، قدرتی وسائل سے مالا مال وطن دیا ہے جس میں ہم ہر قسم کی قدرتی اور قیمتی معدنیات موجود ہے، یہاں چار قسم کے موسم ہے جو کہ ہمارے وطن کو زراعت کے موضع بناتی ہے، لیکن اس کے باوجود یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے نصف سے زیادہ قوم اپنے وطن سے دور مسافری کی زندگی بسرکررہی ہے، اس حالت کو بدلنے کیلئے ہمیں یکجا ہونا ہوگا اور قومی سوچ اختیار کرنی ہوگی۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے کبھی بھی اپنے قومی اہداف پر سمجھوتہ نہیں کیا اور ہر وقت اپنے قومی اور سیاسی اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد کی۔ ہر آمر کے دور حکومت میں ان کے ظلم وجبر، آئین وجمہوریت کے برخلاف اقدامات کیلئے نہ صرف آواز بلند کی بلکہ اس کیلئے جمہوری جدوجہد کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کے سروں کا نذرانہ تک پیش کیا۔شہدا کے سرخیل خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی، 7اکتوبر 1983کے شہدا جمہوریت، 11اکتوبر 1991کے شہدا وطن،اپریل 2000پشتون آباد سمیت تمام شہدا کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی جدوجہد ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں۔
ملک میں پشتونوں کے ساتھ روا رکھا جانیوالا رویہ ناقابل برداشت اور غیر انسانی ہے،نواب ایاز خان جوگیزئی

ٹیگز:
نواب ایاز خان جوگیزئی
