کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے ذیلی اداروں کی کارکردگی میں بہتری آنی چاہئے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ایچ آر ڈ ی کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی، صوبائی کوارڈنیٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف شاہوانی، ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر نور اللہ بزنجو، ڈائریکٹر ایچ آر ڈی ڈاکٹر میر نور اللہ موسی خیل، صوبائی کوارڈنیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سلطان لہڑی، پی سی ای پی آئی ڈاکٹر اختر بلیدی اور دیگر معاونین موجود تھے۔نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے ٹی بی کنٹرول پروگرام کا دورہ کیا صوبائی کوارڈنیٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف شاہوانی نے نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کو ٹی بی کنٹرول پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی صوبائی کوارڈنیٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف شاہوانی نے نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کوصوبے بھر میں قائم ٹی بی سینٹرز میں ادویات کی فراہمی، ٹی بی تشخیص کی سہولیات اور مانیٹرنگ سسٹم کے بارے بھی بتایا نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے صوبائی کوارڈنیٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف شاہوانی کی کارکردگی کو سراہا۔نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کا دورہ کیا ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر نور اللہ بزنجو نے نگران وزیر صحت کو بریفنگ دی نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے کہا کہ محکمہ صحت کے ذیلی اداروں کی کارکردگی میں بہتری آنی چاہئے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یاکوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔
عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، نگران وزیر صحت

ٹیگز:
نگران وزیر صحت
