بجلی،پٹرول،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ مفت خوروں،بڑے عادی چوروں سے چوری کی گئی رقم برآمد کرنے کے بجائے بجلی،پٹرول،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے غرباء ومساکین اور دیہاڑی دار مزدور سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے۔مہنگائی بجلی پٹرول قیمتوں میں اضافے پر سب خاموش صرف جماعت اسلامی احتجاج پرہے۔نگران حکومت الیکشن کی تیاری کے بجائے آئی ایم ایف وسابقہ حکمرانوں اور بیوروکریسی کی غلامی میں مصروف ہے۔سابقہ عوام دشمن فیصلو ں پر عمل درآمداورنارواا قدامات کا تسلسل پریشانی میں اضافے کا سبب ہے۔سیرت النبی ﷺ پر عمل کرنے سے ہی کامیابی،ترقی اورخوشحالی ممکن ہے سودی نظام کودوا م دیکر پی ڈی ایم نے بھی پی ٹی آئی وسابقہ حکومتوں کے نقش قدم پر چلا گیا جس کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم باغ میں سیر ت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب اورذمہ داران سے گفتگومیں کیا اس موقع پر نائب امیر صوبہ مولانا عبدالکبیر شاکر، امیر ضلع پشین ظہور احمدکاکڑ،حاجی عبداللہ کاکڑ،حاجی نظیف اللہ ودیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگیے بارڈرٹریڈ بند، ساحل پر ٹرالرمافیازکا قبضہ،چیک پوسٹوں پر سیکورٹی فوسزکی لوٹ مار، بے روزگاری اور غربت عام ہوگئی ہے ہر طرف مایوسی پریشانی مشکلات نے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے جماعت اسلامی اسی پریشانیوں ومشکلات کی وجہ سے احتجاج پر ہے۔24ستمبر احتجاجی دھرنا غافل نگران حکومت،سابقہ حکمرانوں کی لوت مار کے خلاف اور اشرافیہ وحکمرانوں مقتدرقوتوں کوعوامی مشکلات وپریشانیوں سے آگاہ وریلیف دینے پر مجبور کریگی۔پریشان حال،مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام حکمرانوں واشرافیہ کے پیدا کردہ مسائل کے گرداب میں پھنس گیے علاج وتعلیم تو دور کی بات عوام اب دووقت کے کھانے کیلئے سرگرداں ہیں مہنگائی وغربت کی وجہ سے غریب عوام تعلیم وعلاج سے محروم ہوگئے ہیں حکمرانوں کیلئے پاکستان سونا کی چڑیا عوام کیلئے دیوالیہ ہوگیا ہے نگران حکومت کو اشرافیہ کے بجائے پریشان حال عوام کے مسائل کا سوچناچاہیے نگران حکومت بھی آئی ایم ایف اور مقتدر قوتوں کے شاروں پرچل رہے ہیں۔جماعت اسلامی 24ستمبر کواحتجاجی دھرنے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔بلوچستان میں زراعت ومعیشت تباہ جبہکہ دوسری جانب عوام پرکاروبار، بارڈربند،اسمگلنگ بند،پٹرول کاروبار بند، ساحل پر مچھلی پکڑنا بند کر دیے ہیں ڈالرسستا،گوداموں پر چھاپے،اربوں روپے برآمدپھر بھی عوام کیلئے ہرچیز مہنگی عوام کو ریلیف کب ملیگا اور برآمد ڈالرزکہاں جارہے ہیں ملک کا ولی وارث نہیں جو قبضہ گر،وسائل واختیارات پر قابض ہیں وہ بھی لٹیرے ہیں بدقسمتی سے ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جزیرے،بنگلے خریدے جارہے ہیں مگر پوچھنے والا کوئی نہیں احتساب کے ادارے خواب خفلت کاشکار اورخاموش ہیں جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے