بلوچی ادب و زبان کے لئے قاضی مبارک کی لازوال خدمات ہیں، جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے بلوچی زبان کے عظیم شاعر قاضی مبارک کی اچانک وفات پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچی ادب و زبان کے لئے قاضی مبارک کی لازوال خدمات ہیں قاضی مبارک کی شاعری نے نصف صدی تک بلوچی ادب کو متاثر کیا. ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.وزیر اطلاعات نے مرحوم کے خاندان و پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے