نگران وزیر داخلہ زبیر جمالی نے حافظ حمد اللہ پر ہو نے والے دھماکہ کی رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حمد اللہ پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔میر محمد زبیر جمالی نے انتظامیہ کو واقعہ کے زخمیوں کو امدادی کاروائیاں میں مدد کرنے کی ہدایات دی وزیر داخلہ نے حافظ حمد اللہ سمیت واقعہ کے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی میر محمد زبیر جمالی نے کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے۔ بچے کچھ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے