اٹک میں پولیس اسٹیشن پر آسمانی بجلی گرپڑی، 5 افراد زخمی

اٹک (ڈیلی گرین گوادر) اٹک میں پولیس اسٹیشن پر آسمانی بجلی گرگئی جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق اسٹیشن اٹک خورد میں ایک زور دار دھماکے کی آواز آئی جس سے پولیس اسٹیشن کی عمارت کا بڑا حصہ گرگیا جب کہ تھانے کے احاطے میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ واقعے کی تحقیقات میں معلوم ہوا ہےکہ پولیس اسٹیشن پر آسمانی بجلی گری ہے جس سے عمارت گرگئی۔پولیس کے مطابق واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری پولیس اسٹیشن پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں میں اے ایس آئی امتیاز، وائرلیس آپریٹربلاول صدیقی، کانسٹیبل سجاد،کانسٹیبل فیضان اور کانسٹیبل توقیر شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے