کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی حاجی صالح محمد حاجی قاسم خان خلجی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مفتی محمد ابوبکر حاجی عبداللہ سلیمان خیل حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگر نے کہا کہ کوئٹہ کی امن وامان کی صورتحال کی خرابی کا ذمہ دار کون ہے، ٹارگٹ کلنگ اور ہینڈ گرنیڈ دھماکوں کو روکنے کیلئے پولیس انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز کی تبدیلی کی بجائے حقیقی طور پر امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال اور ڈکیتی و بدامنی کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے، جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماں نے کہا حکومت پولیس اور سیکورٹی ادارے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں دن بدن شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے اور متعلقہ حکام صورتحال پر چپ سادھے ہوئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرکے اور شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جائے۔
ٹارگٹ کلنگ اور ہینڈ گرنیڈ دھماکوں کو روکنے کیلئے پولیس انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، جمعیت کوئٹہ

ٹیگز:
جمعیت کوئٹہ
