کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا،واقعہ کے خلاف ہزارہ برداری نے مغربی بائی پاس پر دھرنا دے دیا۔پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر بے نظیر فلائی اوور پر محمد جواد نامی پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جارہا تھاکہ نا معلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر شہید جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ دہشتگردی کا نتیجہ ہے شہید ہونے والے اہلکار کا تعلق ہزارہ برداری سے تھا۔ دریں اثناء بے نظیر فلائی اوور پر فائرنگ سے شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں رکن صوبائی اسمبلی عبدالقادر نائل، ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد ڈوگرسمیت سینئر پولیس افسران،اہلکاروں اور ہزارہ برداری کے عمائدین نے شرکت کی۔ کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ برداری سے تعلق رکھنے والے افراد نے مغربی بائی پاس کے مقام پر احتجاج کر تے ہوئے دھرنا دے دیا۔
کوئٹہ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، واقعہ کے خلاف ہزارہ برداری کامغربی بائی پاس پر دھرنا د

ٹیگز:
دھرنا د
