مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) چیف آف سراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمداسلم خان رئیسانی نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ہم سردار اسد اللہ خان مینگل، سردار اَختر جان مینگل، میر شفیق الرحمن مینگل اور دوسرے دوستوں کے مشکور ہیں جنہوں نے جنگ بندی کو ممکن بنایا، انہوں نے دنیا کو ثابت کر دکھایا کہ ہم اپنے سفید ریش و معتبرین کی عزت و احترام کرنا جانتے ہیں ہماری تاریخی رِوایات رسم و رواج آج بھی زندہ ہیں۔
ہم سردار اَختر جان مینگل، میر شفیق الرحمن مینگل اور دوسرے دوستوں کے مشکور ہیں جنہوں نے جنگ بندی کو ممکن بنایا ، نواب محمداسلم خان رئیسانی

