کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کراچی شہر میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے زیر ِ اہتمام ایکسپورٹ ایوارڈ ونرز کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی ہمہ وقت ہمہ جہت پاکستان کیلئے بیلوث خدمات انجام دے رہی ہے صنعت و تجارت سے وابستہ تاجر حضرات ساری دنیا میں ہمارے سفیر تصور کیے جاتے ہیں اور آپ ہی پاکستان کی معاشی ترقی میں بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں گورنر بلوچستان نے کراچی میں آل پاکستان کے ایکسپورٹ ایوارڈ ونرز کو اپنی طرف سے اور بلوچستان کے عوام کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی. اس موقع پر گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ، سابق صدر FPCCI میاں انجم نثار سینئر نائب صدر سلیمان چاولہ صاحب سمیت صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی. شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں ضروری ہے کہ آپ سب ان دستیاب سنہرے مواقعوں سے استفادہ حاصل کریں. اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان ملک بھر کے صنعتکاروں اور تاجروں کو سینٹرل ایشیا تک رسائی بھی دے سکتا ہے. ان کوششوں میں آپ کا ادارہ FPCCI بھرپور تعاون فراہم کر سکتی ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس FPCCI کی شکل میں ایک ادارہ موجود ہے اور موجودہ معاشی نظام کو آپ ہی مستحکم بنا سکتے ہیں. آخر میں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے تمام ایکسپورٹ ونرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایکسپورٹ ایوارڈ ونرز اور منتظمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیے اور انھیں یقین دلایا کہ FPCCI بلوچستان میں ایسی تقریب منعقد کرنے میں گورنر ہاوس کوئٹہ کا ہر ممکن تعاون آپ کے ساتھ رہیگا. گورنر بلوچستان نے کامیاب پروگرام کے انعقاد کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ آپ کی ان کاوشوں سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے. بعدازاں گورنربلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ، گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری اور گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی ایک علیحدہ ملاقات میں صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے اور عوام کے عوام کے ساتھ روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان کی بزنس کمیونٹی ہمہ وقت ہمہ جہت پاکستان کیلئے بیلوث خدمات انجام دے رہی ہے، ملک عبدالولی خان کاکڑ

ٹیگز:
ملک عبدالولی خان کاکڑ
