کوئٹہ، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی چینی اورآٹا غائب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ،یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی چینی اورآٹا غائب عوام مہنگے داموں چینی وآٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں آٹے اورچینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاحکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورزپرآٹے اورچینی کی قیمتوں میں سبسڈی دی گئی ہیں مگرکوئٹہ کے اکثریوٹیلیٹی اسٹورزپر نہ آٹادستیاب ہے اور نہ ہی چینی جس کی وجہ سے شہری بازار سے مہنگے داموں اٹا اور چینی خریدنے پر مجبور ہیں کوئٹہ شہر میں چینی کی فی کلو 160روپے فروخت ہورہی ہے جبکہ آٹا 20کلو 28سو سے 29سو تک جبکہ کئی مقامات پر 3ہزار تک فروخت ہورہی ہے۔