سعودی عرب کا بار بار بے حرمتی کی اجازت دینے پر سویڈن سے شدید احتجاج
سعودی عرب: سعودی عرب نے سویڈن کی جانب سے قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کی اجازت دینے پر شدید احتجاج اور سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو منظم طریقے سے اشتعال دلانے کا عمل ہے۔
سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کر کے سعودی مملکت کی جانب سے احتجاجی پیغام ان کے حوالے کیا جائے گا،سعودی عرب کی جانب سے سویڈن کے حکام کو ان غلیظ کارروائیوں کو روکنے کے لیے تمام فوری اور ضروری اقدامات کرنے کا کہا جائے گا۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مذاہب کے درمیان نفرت کو ہوا دینے اور لوگوں کے درمیان بات چیت کو محدود کرنے والی ان تمام کارروائیوں کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔