سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس ڈی لسٹ کردیا گیا۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت جمعہ کو ہونا تھی تاہم کیس ڈی لسٹ ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے دو اہم کیسز سماعت کیلئے مقرراس کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ کررہا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی وجہ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس بھی ملتوی کردیا گیا ہے، ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت جمعہ کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے