عبدالعلیم خان استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداران کا اعلان کردیا۔استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پارٹی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
جہانگیر ترین کے مطابق عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی کے ترجمان ہوں گے ۔