ژوب(ڈیلی گرین گوادر) ٹیلی نار یوفون اور زونگ موبائل فون کمپنیوں کے ناقص سروس کے خلاف ژوب کوئٹہ نیشنل ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی بادنزئی یونین امیر مولانا عبدالمالک شاکر۔رازق خان،۔مولانا روزی جان، کی سربراہی یونین کونسل بادنزئی کے عوام نے نیشنل ہائی وے کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بلاک کردیا گیا جس سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 6 ماہ سے موبائل نیٹ ورک کام نہیں کررہا بار بار روڈ پر مختلف قسم کے حادثات ہوتے ہیں ایمرجنسی میں 1122کو بھی اطلاع نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہا کہ ڑوب میں جتنے ٹاورز نصف کئے گئے ہیں تمام کے تمام ناکارہ ہو چکی ہے بعض ٹاورز میں بیٹریاں ایکسپائر ہوچکیہیں جبکہ باقی ماندہ ٹاورز کے شمسی توانائی پلیٹیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بار بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے بعد ازاں ڈی سی ژوب نیٹ ورک کمپنی اور سول جج ژوب سے کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے کھول دی گئی اور سول جج نے زمہ داران کو فوری طور عدالت طلب کرلیا۔
ژوب، ٹیلی نار یوفون اور زونگ موبائل فون کمپنیوں کے ناقص سروس کے خلاف ژوب کوئٹہ نیشنل ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ

ٹیگز:
احتجاجی مظاہرہ
