اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) تحصیلدار و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اوتھل انجینئر مقبول احمد ساسولی کا کہنا ہے کہ شہر میں سرکاری نرخ نامہ پر ہر صورت عملدرآمد کرایاجائے گا،دکاندار منافع خوری سے اجتناب بھرتیں، شکایت کی صورت میں پرائس ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں پرائس کنٹرول کمیٹی اوتھل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.اجلاس میں محاسب سیف اللہ رونجھو, سینئر صحافی محبوب شاہ, رحمت اللہ ناز،شہر کیدکانداروں کے نمائندوں شیخ غلام حیدر, گران خان, مکیش کمار, شیخ غلام مصطفیٰ, عبدالمجید جاموٹ سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور مختلف اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقرر کی گئیں.اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیرمین/تحصیلدار اوتھل انجینئر مقبول احمد ساسولی نے کہا کہ شہریوں کو اشیاء خوردونوش میں ریلیف فراہم کروانا اولین ترجیح ہے.شہر میں سرکاری نرخ نامہ پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا.اور نرخ نامہ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی. شہر کے دکاندار سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنائیں خلاف ورزی کی صورت میں پرائس ایکٹ کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہر میں سرکاری نرخ نامہ پر ہر صورت عملدرآمد کرایاجائے گا،انجینئر مقبول احمد ساسولی

