بلوچستان ،سال 2021 میں پولیو وائرس کاپہلا کیس

کوئٹہ: بلوچستان میں سال 2021 میں پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہےمحکمہ صحت کے مطابق قلعہ عبداللہ میں 28 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیو کا نیا کیس قلعہ عبداللہ کی یونین کونسل نمبر ایک سے رپورٹ ہوا ہے،متاثرہ بچے سے پولیو کی تشخیص کے لئے سیمپل چار فروری کو لیا گیا تھا۔

پولیو کا شکار بچے کے والدین بچے کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے سے انکاری رہے ہیں یہ سال 2021 میں صوبے میں پولیو وائرس کا پہلا کیس ہےگزشتہ سال بلوچستان میں پولیووائرس کے25 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے