جاپان:جاپان میں 7.3 شدت کے زلزلے سے مشرقی ساحلی علاقہ لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 150کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ 2011 میں اسی علاقے میں آنے والے انتہائی شدید زلزلے کے نتیجے میں جنم لینے والا آفٹر شاک تھا۔
خیال رہےکہ 2011 میں اسی علاقے میں 9 ریکٹر اسکیل شدت کے زلزلے اور سونامی سے20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ماہرین نے زلزلے کے باعث ایک اور سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ریکٹر اسکیل پر 6 شدت تک کے جھٹکے محسوس کیے جاسکتے ہیں۔

