پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ اور نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ کا ایمان ہاؤس پنجگور میں اہم سیاسی ملاقات، ملکی و سیاسی اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں سیاسی رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس وقت ملک شدید سیاسی معاشی اور انتظامی بحران کا شکار ہوچکی ہے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری نے عوم کا جینا حرام کردیا ہے۔ حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں کے سبب بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سامنے بے بس ہے۔ رہنماؤں نے انتخابی و سیاسی عمل میں مداخلت کو ملک کے مسائل کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ انتخابات میں مقتدرہ نے ملک بھر اور خصوصی بلوچستان میں مداخلت کرکے حقیقی سیاسی و قومی جماعتوں کو دیوار سے لگایا۔ عوام کے مینڈیٹ پر ڈھاکہ ڈال کر مصنوعی قیادت بلوچستان میں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی 2018 کے بعد ایک بار پھر سیاسی انجینئرنگ کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں جن کے نتائج پہلے سے بھی زیادہ بیانک ہونگے۔ حقیقی قومی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کے انتہائی منفی نتائج برآمد امد ہوسکتے ہیں۔بلوچستان کے قوم پرست جماعتوں کے مابین اتحاد و اتفاق وقت کا تقاضہ اور قومی ضرورت ہے۔ قوم پرست جماعتون نے اتحاد و اتفاق نہ کیا تو ریاستی ادارے اپنے من پست اور کٹ پتلی حکومتیں بنانے میں دیر نہیں کرینگے۔تمام تر اختلافات کو بالائے تاک رکھ کر ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی و ضلعی قائدین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
قوم پرست جما عتون کے مابین اتحاد نا گزیر ہے، واجہ جہانزیب بلوچ

ٹیگز:
واجہ جہانزیب بلوچ
