کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور لائسنس کی عدم دستیابی کے علاوہ مختلف وجوہات پر خوراک کے مراکز کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے دوران 9 میٹ شاپس سمیت 16مراکز پر جرمانے عائد کردئیے گئے۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق جوائنٹ روڈ میں دکانوں کے باہر گردوغبار میں گوشت لٹکانے اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر میٹ شاپس کے خلاف کارروائی کی گئی۔دکانوں میں صفائی کی صورتحال انتہائی غیر صحت بخش، کٹنگ اوزار آلودہ و جراثیم زدہ، قصابوں کی ذاتی صفائی نہ ہونے کے برابر، دکانوں میں مکھیوں کی بھرمار پائی گئی جبکہ قصابوں نے بارہا تنبیہ و وارننگ نوٹسز کے باوجود دکانوں کے باہر فضائی آلودگی و گردوغبار میں گوشت لٹکایا ہوا تھا،مراکز مالکان کو دکانوں کے فرنٹ پر شیشہ نصب کرنے اور گوشت کو مکھیوں و جراثیم سے بچانے کیلئے محفوظ طریقے سے اسٹور کرنے کی تنبیہ کی گئی۔علاوہ ازیں علمدار روڈ و ملحقہ علاقوں میں 7 متفرق خوراک کے مراکز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 پیزا کارنر، 1 بیکری اور 5 جنرل اسٹورز شامل تھے۔ پیزا کارنر میں مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی سامنے آئی جبکہ بیکری میں صفائی کی صورتحال خراب،حتمی اشیاء بغیر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ کی اور بیکنگ ایریا میں گندگی و مشینری و بیکنگ ٹریز زنگ آلود پائے گئے۔ 2 جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد پیکٹ مصالحے اور ممنوعہ گٹکاپان پراگ بھی برآمد ہوا۔ مراکز مالکان کو لائسنس کو حصول جلد از جلد ممکن بنانے کی تنبیہ کی گئی۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کاروائیوں کے دوران 9 میٹ شاپس سمیت 16مراکز پر جرمانے عائد

ٹیگز:
فوڈ اتھارٹی
