الیکشن کیلئے رقم کی منتقلی، اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسٹیٹ بینک نے الیکشن کے لئے رقم منتقلی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں رقم منتقل نہ ہونے کی وجوہات شامل کی ہیں، رقم کی منتقلی سے متعلق رپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کے آفس میں جمع کرا ئی گئی۔

سپریم کورٹ نے رقم منتقل کرنے کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی تھی، رپورٹ 3 رکنی بینچ کے ججز کو چیمبرز میں بھجوائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن اور وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے