سبی(ڈیلی گرین گوادر) بولان میں جعفر ایکسپرس پر حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز حکام کے مطابق منگل کو بولان کے علا قے مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے،لیویز کے مطابق ریلوے ٹریک پر جائے حادثہ پر گڑ ھا پڑ گیا تاہم ٹرین بحفاظت گزر گئی۔جعفر ایکسپریس مچھ سے پشاور جا رہی تھی، مزید کاروائی جا ری ہے۔
بولان، مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب جعفرایکسپریس پر دھماکہ

ٹیگز:
دھماکہ
