مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے کیس میں وکیل کو تیاری کیلئے مہلت

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے اپیل پر وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے وکیل رانا شاہد کی اپیل پر سماعت کی، جس میں مریم نواز کے سرگودھا جلسے میں عدلیہ مخالف تقریر کی نشاندہی کی گئی۔

سماعت کے دوران 2 و رکنی بینچ نے استفسار کیا کہ توہین عدالت کی کارروائی کیلئے اپیل کس طرح قابل سماعت ہے؟، درخواست کے مسترد ہونے پر اپیل دائر نہیں ہوتی۔وکیل نے بتایا کہ توہین عدالت کا وائرس بہت پھیل چکا ہے، بینچ نے باور کرایا کہ وائرس کیلئے علاج نہیں بلکہ قانون کے مطابق کام کرنا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اپیل کنندہ وکیل کو توہین عدالت پر اپیل کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل کی تیاری کیلئے وقت دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے