پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق جعلی نوٹیفیکیشن کی تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق جعلی نوٹیفیکیشن کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے مطابق تحقیقات کا فیصلہ وزارت پیٹرولیم کی درخواست پر کیا گیا۔ گمراہ کن جعلی نوٹیفیکیشن سوشل میڈیا سے مجرمانہ مقصد کیلئے پھیلایا گیا۔خیال رہے کہ حکومت نے کومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی تاہم سوشل میڈیا پر قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے