کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل ہوگئیں جب کہ کئی علاقوں میں شدید بارش کے باعث نالوں میں طغیانی آ گئی اور آمدورفت کے راستے بند ہو گئے ہیں جبکہ کوئٹہ اور سبی کا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیاقلعہ عبداللہ میں بچے سمیت2افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔مکران،زیارت،قلات، قلعہ عبداللہ،ہرنائی، سوراب، پنجگور، گوادر،واشک سمیت کئی دیگر علاقوں میں رات گئے سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ قلعہ عبداللہ میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش کے باعث ندی نالے بپھر گئے ہیں۔ندی نالوں میں طغیانی آنے سے آرمبی، کاکوزئی،توبہ اچکزئی سمیت دیگر علاقوں میں آمد و رفت کے راستے بند ہو گئے ہیں۔ قلعہ عبداللہ شہر کے قریب ماچکہ اور باغک ندی میں بھی طغیانی آ گئی۔ وادی زیارت و ملحقہ علاقوں میں گزشتہ شام سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔زیارت میں موسلادھار بارش کے باعث بجلی اور گیس کی سپلائی مکمل معطل ہو گئی ہے۔ ماہ رمضان میں بجلی اور گیس کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہوئی جس کے باعث آمد و رفت کے راستے بند ہوگئے۔چمن میں بارش کے باعث ندی نالوں میں پانی کا بھا بڑھ گیا جس کے باعث راستوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ چمن ہی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 3موٹرسائیکل سواروں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ بچالیا جبکہ موٹرسائیکل بہہ گیاجبکہ مستونگ میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔بلوچستان کی وادی بولان کے علاقے ڈھاڈر میں سیلابی ریلے این 65 قومی شاہراہ پر قائم عارضی پل کو بہا لے گیا، جس کی بحالی میں چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں سید سمیع اللہ آغا کا کہنا تھا کہ پانی کا بہا زیادہ ہے، عارضی راستہ بحال کرنے میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بارش کا سلسلہ آئندہ 2 سے 3 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں سے بلوچستان میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، کوئٹہ، مستونگ، قلات، خضدار، سبی، ہرنائی میں بارشیں ہوئیں۔جعفر آباد، نصیر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، ژوب اور لورالائی میں بھی بارش جاری ہے، سب سے زیادہ بارش چمن میں 31 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر میں 17، کوئٹہ 18، پشین 12 اور پنجگور میں 7 ملی میٹرز تک بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کا سلسلہ آئندہ 2 سے 3 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل ہوگئیں بارشیں 2 سے 3 روز جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ٹیگز:
بلوچستان
