لورلائی، لیو یز فورس کی کاروائی 11شکار یوں کو گر فتا ر کر کے انکے کیمپ اکھاڑ دئے گئے

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورلائی میں لیو یز فورس کی کاروائی 11شکار یوں کو گر فتار کر کے انکے کیمپ اکھاڑ دئے گئے۔ لیویز حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر سبحان سلیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ظہور احمد بلوچ ہمراہ لیویز فورس نے لیویز انٹیلی جنس کی نشاہدہی پر فوراً ایکشن لیتے ہوئے تحصیل میختر کے علاقہ مڑہ خورد کے میدانی علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے ملک کے دور دراز علاقوں خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے کونج کے شکاریوں کی جانب لگائے گئے مختلف کیمپوں پر چھاپیمار کر 11شکاریوں کو گرفتار کر کے انکے کیمپ اکھاڑ دئے اور لیویز تھانہ میں بند کر دیا بعد میں محکمہ جنگلات کے حوالے کیا جائیگا ملزمانک ے خلاف وائلڈ لائف کے تحت ایف آئی آر درج کی جائیگی یاد رہے کونج ہر سال اس سیزن میں روس سے براستہ پاکستان بلوچستان سے ہوتے ہوئے سائبیریا کا رخ کرتے ہیں اور شکاری بڑی بے دردی سے انکو گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں اور جال لگا کر انکا شکار بھی کر کے انکی نسل کشی کرتے ہیں۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی انسان دوست کاروائی پر انکی کارکردگی کو سراہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے