مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ 1 شخص جاں بحق دوسرا زخمی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ایدھی ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے بھمبور کراس پر کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ LES.6744 مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر نمبرTLL. 974 سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 19 سالہ نوجوان عامر ولد شبیر قوم بلوچ سکنہ بالیچاء ضلع تمپ موقع پر جاں بحق جبکہ نصراللہ کاکڑ ولد محمد قاسم کاکڑ سکنہ خروٹ آباد کوئٹہ زخمی ہوگیا۔ نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر ہسپتال دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے