کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلو چستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تین ہزار افراد کیلئے ایک ڈاکٹر دستیاب ہے ڈاکٹرز کی قلت کے باعث بلوچستان حکومت نے مزید تین میڈیکل کالجز قائم کئے ہیں،حکومت نے14سو سے زائد ڈاکٹرز کی پرموشن کر دی ہے، رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان بچت بازار لگایا گیا ہے، سیا سی جماعتوں کے سربراہان سے اپیل ہے کہ آپس کی لڑائی میں ملک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو سیکر ٹری صحت صالح محمد ناصر کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں تین نئے میڈیکل کالجز بنائے گئے ہیں جس سے پانچ سو سے زائد ڈاکٹر فارغ التحصیل ہونگے،1122کی سروس کو بھی ایکٹیو کر نے پر کام کیا جا رہا ہے، حکومت پبلک پارٹنر شپ پر کا م کر رہی ہے جس سے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کر نے میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ جی ڈی اے ہسپتال گوادر کو انڈس ہسپتال میں ملا دیا گیا ہے، سول ہسپتال میں کارڈک سینٹرکا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں 110کا میاب اوپن ہارٹ سر جریز ہو چکی ہیں،سرجن ڈاکٹر عصمت، ڈاکٹر عبد الواسع اور ڈاکٹر عارف محمد شہید کی قربا نیوں کی بدولت مر یضوں کو علاج معالجے کی سہو لیات فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال میں برن سینٹر کا آغاز بھی ہو چکا ہے،ہماری حکومت نے جو بھی اقدامات اٹھائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کودرپیش مسائل کے حل کے لئے حکومتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ڈاکٹرزاور نرسز کے کام کر نے کا انداز کو بھی بہتربنا نے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور نرسز کی کمی تھی جس کی وجہ سے ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا، حکومت بلو چستان محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو سہو لیات فراہم کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور ایسی ملک سے ہی ہماری پہنچا ن ہے، ملک قائم رہے گا تو ہم قائم رہیں گے، تمام سیا سی جماعتوں کے سر براہان سے اپیل ہے کہ آپس کی لڑائی میں نقصان صرف ملک کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کا وژن ہے کہ سب ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوکر صرف اور صرف پاکستان کے بارے میں سو چیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کا آغاز رمضان سے ہونے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ملک قائم و دائم رہنے کیلئے بنا رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان بچت بازار لگایا گیا ہے، مستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ رمضان میں گیس بحران پر وزیر اعلیٰ نے سختی سے نوٹس لیا ہے وزیر اعلیٰ نے گیس بحران پر گیس حکام کو بتادیا ہے اگر وہ گیس فراہم نہیں کرسکتے تو اپنے انتظامات خود دیکھیں گے،پی ایس ایل کا نمائشی میچ کرانا بلوچستان حکومت کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات میں دشواریاں منتشر آبادی کی وجہ سے ہے، بلوچستان میں تین ہزار افراد کیلئے ایک ڈاکٹر دستیاب ہے ڈاکٹرز کی قلت کے باعث بلوچستان حکومت نے مزید تین میڈیکل کالجز قائم کئے ہیں،نئے میڈیکل کالجز سے پانچ سو سے زائد ڈاکٹر فارغ التحصیل ہونگے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کی پرموشن سست روی کا شکار تھی14سو سے زائد ڈاکٹرز کی پرموشن کی گئی بلوچستان میں 15 ڈی ایچ کیوز کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا گیا ہے،دوران زچگی 1لاکھ میں سے 7سو سے زائد خواتین اموات کی منہ میں چلی جاتی ہیں۔اس موقع پر سیکر ٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیسن کمپنیوں نے ہمیں یقین دہا نی کروائی ہے کہ پرانی قیمتوں پرہمیں ادویات فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ تمام ڈسٹرکٹس میں ڈاکٹر لگا دئے ہیں جس سے بہتری سامنے آئے گی۔
بلو چستان میں ڈاکٹرز کی قلت کے باعث بلوچستان حکومت نے مزید تین میڈیکل کالجز قائم کئے ہیں ، فرح عظیم شاہ

ٹیگز:
فرح عظیم شاہ
