میدان کسی کیلئے خالی نہیں چھوڑینگے کارکنان کی جہد قابل دید ہے ، نواب ثنااللہ خان زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ خان زہری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی حقیقی ترجمان ہے،پرامن اور خوشحال بلوچستان ہمارے وژن ہیں جس پر ہم کسی صورت کمپرومائز نہیں کرینگے جس طرح سے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی انشااللہ جنرل الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے بلوچستان کے محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر سردار شکیل جان دہوار صوبائی کونسل کے ممبر نوابزادہ میر شعیب جان زہری نوابزادہ میر احمد نواز جان زہری و دیگر کی قیادت میں ملنے والے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قائد بلوچستان چیف آف جھلاوان نواب ثنااللہ خان زہری سے جھلاوان ہاس کراچی میں ملاقات کررہے ہیں اس موقع پر علاقائی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر نواب صاحب نے کھا کہ ہم عوام کی حقیقی نمائندگی کا بیڑا اٹھایا ہے اسے پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے ملکر جدوجہد کرینگے ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان ہمارے وژن ہیں جس پر ہم کسی صورت کمپرومائز نہیں کرینگے جس طرح سے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی انشااللہ جنرل الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے بلوچستان کے محرومیوں کا ازالہ کرینگے نواب صاحب نے مزید کھا کہ کارکن بلاتفریق پارٹی پروگرام کو آگے بڑھائیں اور جنرل الیکشن کی تیاری کریں اور جیالوں کی جہد پر اظہارِ اطمینان ظاہر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے